شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے پانیوں میں کروز میزائل فائر کر دیے

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے پانیوں میں کئی کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے نئے لانچ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سنپو کی بندرگاہ کے قریب سے کروز میزائل فائر کیے ہیں تاہم ابھی تک میزائلوں کی تعداد اور قسم واضح نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے اضافی اشارے پر نظر رکھنے کے لیے امریکاکے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حالیہ مہینوں میں اپنی پالیسی کی سمت اور بیان بازی میں تیزی سے جارحانہ انداز اختیار کیا ہے، جس نے کئی معاہدوں کو ختم کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp