صادق آباد میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی خاتون سیاح کہتی ہیں کہ’ مجھے بتائیں کہ میرے ساتھی کے بال کیوں کھینچے؟ سب نے دیکھا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کیسا سلوک کیا۔‘
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس وین کی طرف جاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’شیم آن یو‘ جس کے بعد پولیس وین میں بیٹھا اہلکار اپنی بندوق کا رخ ان کی طرف کرتے ہوئے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے۔ خاتون اس کے بعد چیخ کر کہتی ہیں ’شوٹ می‘ (مجھے گولی مار دو) جس کے بعد پولیس وین کا ڈرائیور وہاں سے گاڑی بھگا کر لے جاتا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے ان کی سائیکلیں اور کیمرے چھین کر فرار ہوگئے، اطالوی سیاح الیکس کا کہنا تھا’ ہم نیشنل ہائی وے 5 پر ناشتہ کرنے بیٹھے تھے، پولیس اہلکار آگئے اور ہمیں جانے کو کہا، مجھے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو وہ اپنے سفارت خانے سے رابطہ کریں گے‘۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صادق آباد میں غیر ملکی سیاح کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ اصل معاملہ کیا، ہے کوئی پوچھنے والا ؟ایکشن ہوگا !
صادق اباد میں غیر ملکی سیاح کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ
اصل معاملہ کیا ،ہے کوئ پوچھنے والا ؟
ایکشن ہوگا !@OfficialDPRPP pic.twitter.com/wKqSCyyGHC— FAHD BASHIR (@FAHDBASHIR1) January 28, 2024
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پنجاب پولیس پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے‘‘
Punjab police, Pakistan ka naam roshan kartay huay
— Tormentedsoul (@Tormentedsoul30) January 29, 2024
پنجاب پولیس کی جانب سے ایکس پر وضاحتی بیان جاری نہ ہوا تو صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ اس معاملے کی اب تک کوئی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟
صحافی ماجد نظامی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب پولیس کی بدسلوکی کے شکار غیر ملکی سیاحوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے آئی جی آفس میں نئی پینٹنگز اور فانوس لگوا دیئے ہیں۔ اور ٹک ٹاک پر سلو موشن میں افسران کی ویڈیوز لگانا اور ان کی پروموشن کرنا زیادہ اہم ہے۔
پنجاب پولیس کی بدسلوکی کا شکار غیر ملکی سیاحوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے آئی جی آفس میں نئی پینٹنگز اور فانوس لگوا دیئے ہیں۔ اور ٹک ٹاک پر سلو موشن میں افسران کی ویڈیوز لگانا اور انکی پروموشن کرنا زیادہ اہم ہے۔ https://t.co/R7ZotODt4U
— Majid Nizami (@majidsnizami) January 29, 2024
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ویلکم ٹو پاکستان‘ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے‘
Welcome To Pakistan
They don’t miss the opportunity to disgrace 😠 https://t.co/AnW0SyKDyp
— DrMukesh (@Mukeshcapricorn) January 29, 2024
واضح رہے کہ اٹلی سے آئے 3 سیاح سائیکل پر پاکستان کا ٹور کر رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔