مسلم لیگ ن کے جلسے سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور انار کلی میں ہونے والے جلسے میں ایک مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مشکوک شخص نے اسلحہ سمیت پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اسے حراست میں لے لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے جلسہ کے موقع پر ڈیوٹی آفیسر ایس ایچ او سید قمر عباس نے مشکوک شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا۔

ڈیوٹی آفیسر سید قمر عباس نے بتایا کہ مشکوک شخص سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا، مشکوک شخص کو تھانہ انار کلی بھجوا دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ ہو گی۔

واضح رہے کہ لاہور انار کلی میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سمیت دیگر نے خطاب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp