جرمن جوڑے کو پاکستان کے سموسے بھا گئے

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو پاکستانی سموسے پورے ملک کے عوام میں بیحد مقبول ہیں جنہیں ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے مگر جرمن شہری بھی پاکستانی سموسے کے دیوانے نکلے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ جوناس پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں۔ ان کے مطابق  انہیں شروع سے ہی دنیا کے ممالک اور ثقافتوں کو دیکھنے کا بیحد شوق تھا۔

دنیا گھومنے کے شوق میں 6 ماہ قبل انہوں نے اپنی نوکری کو خیرباد کہہ دیا اور اور اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر مختلف ممالک کی سیر کرتے پاکستان پہنچ گئے۔

جوناس کی دوست ایوا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ پاکستانی ثقافت اور تاریخ بہت پرانی اور دلچسپ ہے۔ مسالے دار ہونے کے باوجود انہیں  پاکستانی کھانے بہت پسند آئے۔

ایوا کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اب ایسی بھی خراب  نہیں جتنا اسے دکھایا جاتا ہے۔

پاکستان گھومنے آئے جرمن سیاحوں کے بارے میں مزید جانیں وی نیوز کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے