چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ، ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کی ایک انکوائری میں ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کا پتا چلا، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور عمر کے تحفظ سے ہے۔

چیٹ بوٹ انٹرنیٹ سے بڑی مقدار میں ڈیٹا فراہم کرنے پر انحصار کرتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے پاس اپنے دفاع کے ساتھ جواب دینے کے لیے 30 دن ہیں۔

اٹلی نے ڈیٹا کے تحفظ پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ یہ پہلا مغربی ملک تھا جس نے پرائیویسی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارچ 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا۔

تاہم یہ بتانے کے بعد کہ چیٹ جی پی ٹی نے ڈی پی اے  کی نشاندہی پر ان تحفظات کو دور کردیا ہے اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی کو تقریباً 4 ہفتوں بعد بحال کر دیا تھا۔

اٹلی کے ڈی پی اے نے اس وقت حقائق تلاش کرنے کی سرگرمی شروع کی تھی  جس پر اسے ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کا پتا چلا تھا۔

ایک بیان میں ڈی پی اے  نے کہا کہ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دستیاب شواہد یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن میں موجود دفعات کی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

ان کا تعلق صارفین کے ڈیٹا کے بڑے پیمانے پر جمع کرنے سے ہے جسے پھر الگورتھم کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ریگولیٹر کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ نوجوان صارفین چیٹ بوٹ کے ذریعے تیار کردہ نامناسب مواد کے سامنے آ سکتے ہیں۔

یورپی یونین قانون کے تحت قواعد کو توڑنے والی فرموں کو کمپنی کے عالمی کاروبار کے 4 فیصد تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اٹلی کا ڈی پی اے  یورپی یونین کے یورپی ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جس نے اپریل 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی۔

اپریل 2023 میں اٹلی میں چیٹ جی پی ٹی کی بحالی کے وقت اطالوی ریگولیٹر نےبی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ اوپن اے آئی  کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن اس حوالے سے مزید تعمیل کی ضرورت ابھی باقی ہے۔

اوپن اے آئی کے ترجمان نے اس وقت کہا تھا کہ وہ ریگولیٹر کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔

اوپن اے آئی ٹیک دیو مائیکروسافٹ کے ساتھ قریبی روابط ہیں جس نے کمپنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟