’کوئی مجھے اس پوسٹ کا عنوان تجویز کرسکتا ہے‘

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے پرستاروں سے اہم تجویز مانگ لی۔ عہدِ جوانی سے 81 سال کی عمر تک اپنی اداکاری سے خاص مقام اور پہچان حاصل کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی انسٹاگرام سوشل میڈیا پوسٹ سے تمام پرستاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، ’کوئی مجھے اس پوسٹ کا عنوان تجویز کرسکتا ہے۔‘

مزید پڑھیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار امیتابھ بچن نے منفرد پوسٹ جاری کی جس میں انہیں عجیب و غریب انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بلیو سوئیٹر شرٹ کے ساتھ کاندھے پر اونی مفلر ڈالے اداکار اپنے چہرے پر منفرد تاثرات کے ساتھ کچھ ایسے انداز میں کھڑے تھے کہ ہر دیکھنے والوں کے ذہن میں 1978 کی فلم ’ڈان‘ کے گانے ’کھائی کے پان بنارس والا ’ کے امیتابھ کی یاد تازہ ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

منفرد اور مضحکہ خیز پوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی مجھے اس پوسٹ کا عنوان تجویز کرسکتا ہے۔‘

امیتابھ بچن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفرد تبصرے شروع ہوگئے،کسی نے اداکار کے اس انداز کو ماضی کی نامور فلم ’ڈان‘ کے امیتابھ سے ملایا تو کئی اس پوز پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے، ایک نے لکھا کہ ’چاؤ مِن بہت گرم تھے‘ ایک پرستار کا کہنا تھا ’جب برش کرتے ہوئے سامنے کا دانت ٹوٹ جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل