165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ میں نیلام ہو گئی

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نایاب اور 165 سالہ پرانی جینز کوایک لاکھ 14 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا، اس جینز کو دنیا کی سب سے قدیم جینز قرار دیا گیا ہے۔

امریکا میں نیلام ہونے والی اس جینز کو امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کے لیے بنائی گئی تھی، یہ جینز 1857 میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی تھی۔

کچھ افراد کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ لیوائی جیز ہے تاہم مشہور لوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873 میں قائم ہوئے جس سے یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے، ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں۔

جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی بحری جہاز سے ملی تھی، جو 12 ستمبر 1857 میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔

بحری جہاز میں کئی مسافر سان فرانسسکو سے نیویارک جارہے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے یہ جہاز سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ دریافت ہوا، جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔

اس کے تمام زیورات اور سونے 1998 سے ہی نیلام ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ