پی ٹی آئی کا جنرل باڈی اجلاس بدھ کو ہوگا، انٹراپارٹی انتخابات بھی ایجنڈے پر

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جنرل باڈی کا اجلاس 31 جنوری کو بیک وقت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق جنرل باڈی اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن کے انعقاد سمیت پارٹی کے اہم تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ اجلاس میں ملک بھر کے پی ٹی آئی اراکین شریک ہوں گے۔

جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی کو چلانے کے لیے مرکز اور چاروں صوبوں میں کنوینرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

مرکز میں صبغت اللہ جنرل باڈی اجلاس کے کنوینر ہوں گے جبکہ کرنل اعجاز منہاس پنجاب، شیر علی ارباب خیبرپختونوا، سالار خان کاکڑ بلوچستان اور جسٹس (ر) نورالحق قریشی سندھ میں جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp