ملائیشیا کی ریاست جوہر کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان سکندر نے ملائشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور حلف اٹھا لیا۔
سلطان ابراہیم سلطان سکندر نے آج بدھ کو قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سلطان ابراہیم سلطان سکندر 1958 میں پیدا ہوئے، 2010 سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں۔
Malaysia's Sultan Ibrahim from the southern state of Johor was installed as the country's 17th king, taking the oath of office in a ceremony at the national palace in Kuala Lumpur https://t.co/tRAiG6FGe3 pic.twitter.com/cOT5SuOZPv
— Reuters (@Reuters) January 31, 2024
چین کی مبارکباد
چین کے صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننےپر مبارکباد پیش کی ہے۔
چینی خبررسقاں ادارے شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔