الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جمعرات کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے صوبہ میں یک بعد دیگرے ہونے والے 3 مختلف جگہوں پر دھماکوں کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ کوئٹہ میں 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کےروز پہلا دھماکا کوئٹہ سٹی سپنی روڈ پر ہوا، دوسرا دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر کےقریب بھٹی پھاٹک کے مقام پر دستی بم کے ذریعے کیا گیا۔