مالدیپ کے صدر کا نگران وزیراعظم کو ٹیلی فون، باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، بالخصوص تجارت اور ماحولیاتی اقدامات کے خصوصی حوالے سے تعاون بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان  2 دسمبر 2023 کو ہونے والی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھاناتھا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ