پشاورہائیکورٹ:خواجہ سراؤں کے لیے پولنگ اسٹیشن میں علیحدہ قطار بنانے کا حکم

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا کے لیے الیکشن میں مخصوص کوٹے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کے لیے مخصوص سیٹ نہ ہونے پر ریٹرنگ افسر نے کاغذت مسترد کیے تھے اور ریٹرننگ افسر نے پی کے 81 پر جنرل سیٹ کے لیے ان کے کاغذات منظور کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ریٹرننگ افسر خواجہ سراؤں کے لیے پولنگ اسٹیشن میں علیحدہ قطار بنائے تاکہ وہ اپنے پسند کے امیدوار کو ووٹ دے سکیں۔

عدالت نے درخواست گزار خواجہ سرا امیدوار ثوبیہ خان کا کیس نمٹا دیا اور انہیں سیکیورٹی فراہم فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔  ثوبیہ خان نے پی کے 81 سے آزاد امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ ثوبیہ خان براڈ لاسٹر ہیں اور وہ کے پی 81 حلقے سے جنرل نشست پر الیکشن لڑرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو آگے آنے کا موقع نہیں ملا ہے اور اگر انہیں سیاست میں آگے آنے کا موقع ملا تو وہ ثابت کر کے دکھا سکتی ہیں کہ خواجہ سرِا بھی کسی سے کم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp