سابق اسپیکر اسد قیصر کا نوازشریف کو چیلنج

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری لیڈر شپ کو جلسوں کی اجازت مل جائے تو آپ کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے اسد قیصر نے کہاکہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے خود پیچھے ہٹ کر اپنے بھائی کو آگے کر دیا ہے جو چاپلوسی کرتا ہے۔

’آپ میں اگر تھوڑی بھی ہمت ہے تو عمران خان کو چھوڑو اور پی ٹی آئی سے پابندی ہٹاؤ پھر حقیقت سامنے آ جائے گی‘۔

اسد قیصر نے کہاکہ تحریک انصاف کو آج اگر پنجاب میں جلسوں کی اجازت مل جائے تو مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں۔

انہوں نے کہاکہ اس بار یہ انتخابات میں سپر دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون ان کی نمائندگی کرے گا۔

اسد قیصر نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جو ظلم ہو رہا ہے عوام اس کا جواب 8 فروری کو دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم ضمانت کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پرویز خٹک نے جس روز پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اس روز بھی اسد قیصر ان کے ساتھ موجود تھے مگر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp