جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان سے کرپشن اور جہالت کے خاتمے کا دن ہوگا اور یہ دن امن اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔
راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ جن لوگوں نے قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے ان کی سیاست اب بند ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے، یہاں پر سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت مقامات موجود ہیں مگر سالانہ 2 ہزار غیرملکی سیاح بھی یہاں پر نہیں آتے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدوار عام عوام میں سے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی خدمات گار ایوان میں پہنچیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں درست راہ دکھانے کی ضرورت ہے، مگر سب کچھ ہونے کے باوجود ریاست دنیا بھر میں تماشا بن چکی ہے۔
ایک وقت تھا کسی کو خود کش دھماکوں کا نام بھی معلوم نہیں تھا
انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب خود کش دھماکوں کا کسی نے نام تک نہیں سنا ہوتا تھا اور آج پاکستان میں دہشتگردی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے 10 کروڑ پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجور ہیں۔ جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے بعد ایک ایسی بستی بسنے والی ہے جہاں پر جھوٹ کا بازار نہ ہو۔ پاکستان کے غریب، کاشتکار، وکیل اور تاجر کو اوپر آنا چاہیے۔