پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری مخالف سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، ان کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں۔
حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نوازشریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص چوتھی بار وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے اور یہی ان کا ہدف ہے۔
مزید پڑھیں
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ قائد ن لیگ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مزید کہاکہ ان کو حیدرآباد کے عوام کے دکھ درد کا احساس ہے نہ ہی یہ یہاں کے عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، یہ صرف اور صرف ذاتی انتقام لینا جانتے ہیں جس کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کر کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔
10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کروں گا
انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم منتخب ہوکر 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کروں گا۔
بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو ہم لوگوں کی آمدن کو دُگنا کریں گے، اس کے علاوہ ملک بھر میں 30 لاکھ گھر بناکر غریبوں میں تقسیم کریں گے جن کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جائیں گے۔
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کا حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلکس گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام https://t.co/weyFWeSYNU
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) February 4, 2024
انہوں نے کہاکہ ہم بیروزگار نوجوانوں کی بینظیر یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد کریں تاکہ روزگار ملنے تک ان کو مالی امداد ملتی رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزدروں اور کسانوں کے لیے بھی یوتھ کارڈ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کر سکیں۔