’لاہور میں ’مریم،مریم‘ کے نعرے لگاتی خواتین بائیکرز‘

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے مریم نواز کی حمایت میں موٹرسائیکل ریلی نکالی ہے۔

موٹرسائیکل ریلی میں شریک خواتین خود ہی موٹرسائیکل چلا رہی تھیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے مفلر پہن رکھے تھے، جبکہ ساتھ بیٹھی خواتین نے مسلم لیگ ن کے جھنڈے اور پمفلٹس اٹھائے ہوئے تھے۔

خواتین بائیکرز اس موقع پر ’مریم،مریم‘ کے نعرے لگا رہی تھیں، ریلی نے لاہور کی مختلف سڑکوں کا چکر لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے اپنے والد اور قائد نوازشریف کے ساتھ لاہور کے مختلف حلقوں میں انتخابی ریلیوں میں شرکت کی اور جلسے بھی کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ عام انتخابات میں ان کو اکثریت مل جائے گی جس کے بعد نواز شریف وزیراعظم بنیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp