حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی 5 ویں کھیپ فلسطین روانہ

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نگراں حکومت نے اسرائیل افواج کے ہاتھوں تباہ حال غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کی پانچویں کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے روانہ کر دی ہے۔

نیشنل ڈیزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان پاکستان ائیر فورس کے C-130 طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کیا۔

مزید پڑھیں

نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق سامان روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، مسلح افواج، وزارتِ خارجہ کے افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نور خان ائیر بیس پر موجود تھے۔

یہ امداد ی سامان العرش مصر پہنچے گا جہاں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر فلسطینی عوام میں تقسیم کے لیے سامان وصول کریں گے۔

امداد ی سامان میں موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک اور امدادی پرواز کراچی سے 100 ٹن سامان لیکر 6 فروری کو مصر روانہ ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے ابھی تک غزہ کے لیے 5 پروازوں کے ذریعے تقریباً230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت و امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل