چہرے پر بڑھتی جھریاں حل کیا؟

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گدمی رنگت کے لوگ جب دھوپ میں جاتے ہیں تو ان کا چہرہ کالا دکھتا ہے جبکہ سفید رنگت کے لوگوں کا چہرہ سرخ لگتا ہے۔

سفید جلد میں الٹراوائلٹ سے حفاظت کم ہوتی ہے جس وجہ سے ان لوگوں کو زیادہ جھریاں پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس گدمی رنگت کی جلد میں یہ تحفظ زیادہ پایا جاتا ہے لہذا ان لوگوں کو زیادہ جھریاں نہیں پڑتیں۔

جلد پتلی ہونے کی وجہ سے خواتین کے چہروں پر جھریاں زیادہ جلدی پڑتی ہیں۔ مردوں کی جلد نسبتاً زیادہ موٹی ہونے کے باعث ان کے چہروں پر جھریاں دیر سے پڑتی ہیں۔

اس کے علاوہ ہارمونز کے مسائل اور بچوں کی پیدائش خواتین کے چہروں پر جلد جھریاں پڑنے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

جھریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تتدابیر کیا؟
1: والدین کو چاہیئے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو سن بلاک استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔
2: جلد سے متعلق کسی بھی قسم کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور علاج کرائیں۔
3: شروع سے بچوں کو متوازن غذا کھلائیں اور متوازن طرز زندگی اپنانے میں ان کی مدد کریں۔

جھریاں آ جانے کی صورت میں کیا کیا جائے؟
جھریاں پڑنے کی صورت میں چند بنیادی امور پر عمل ضروری ہے۔

1: ان کا سمیٹکس کا استعمال کریں جس میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہو۔
2: اس کے ساتھ ساتھ ایسے موئسچرائزر کا استعمال کریں جن میں سیرامائڈ مقدار زیادہ ہو۔

اس سب چیزوں کے ساتھ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی چیز کا استعمال ایک دن میں فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا، لہذا بہتر نتائج کے لیے ان تمام چیزوں کو عادت بنانے کی ضرورت ہے۔

چہرے کے معاملے میں گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے سے گریز کریں، کوئی بھی چیز ہاتھ یا بازو پر ٹیسٹ کیے بغیر چہرے کی جلد پر استعمال نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp