انڈونیشیا میں نایاب سماٹران گینڈے کی پیدائش

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے ایک پناہ گاہ میں ایک نایاب سماٹران گینڈے کی پیدائش ہوئی ہے۔ گینڈے کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 25 کلو گرام (55 پاؤنڈ) تھا۔

عالمی تنظیم ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں سماٹرا اور بورنیو میں اس نایاب گینڈے کی کامیاب پیدائش پر جشن منایا جانا چاہیے کیونکہ دنیا بھر میں اب اس طرح کے نایاب صرف 40 جانور باقی رہ گئے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ سماٹران گینڈے تمام گینڈوں میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کی نسل کی بقا کو انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیے جانے والے جانوروں کی نسل کی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔

یہ سماٹران گینڈے بھوٹان، بھارت، میانمار، تھائی لینڈ اور ممکنہ طور کئی دیگر ممالک کے جنگلات میں پائے جاتے تھے، لیکن اب آہستہ آہستہ ان کی نسل ختم ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp