انتخابی عملے کی تعیناتی کے خلاف جے یو آئی کا کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علماء اسلام کا انتخابی عملے کی تعیناتی کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا، جے یو آئی کا موقف ہے کہ عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا راستہ اختیار کیا جا رہاہے۔

جمعیت علماء اسلام نے کارکنوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے، جمعیت علماء اسلام نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39 میں پولنگ عملے کی تعیناتی ایک امیدوار کی مرضی سے کی گئی ہے۔

پی بی 39 سے جے یو آئی کے امیدوارعبدالواحد آغا کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسروں سمیت تمام پولنگ عملہ بوگس ہے، ایک امیدوار کے لیے تمام عملہ اپنی مرضی سے تعینات کیا گیا ہے، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ ابھی سے دھاندلی کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں۔

عبدالواحد آغا کے مطابق اس احتجاج میں جے یوآئی کے علاوہ جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نمائندے بھی شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp