ملک میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم، کس شہر میں فی بوری کتنے کی؟

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا اور یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتےمیں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.48 فیصد کم ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کےجنوبی علاقوں میں یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1188 روپے تھی۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp