یوم پاکستان 23 مارچ: روایتی پریڈ ایوان صدر میں ہو گی

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کفایت شعاری پالیسی پر چلتے ہوئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کی جائے گی ۔ پریڈ امسال روایتی انداز میں پریڈ گراونڈ کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

ملک کو درپیش معاشی چلینجز کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال یوم پاکستان 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ کے پیسے بچائے جائیں گے۔ پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp