ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے 300 کا کر دیا: شیخ رشید

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پنجاب میں نگران حکومت کو پی ڈی ایم کی بی ٹیم قرار دیدیا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے۔ کہا علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اُس کے والد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پاکستان کو ایشیاء پیسیفک اور انڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے۔

عوام کا نام ہی ریاست ہے انتخاب ہی ملک کی بقا ہیں۔ حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

امریکا نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طےکرنے کا کہہ دیا ہے۔ ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے 300 کا کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلےکی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کو مولانا فضل الرحمان کا نہیں خیبرپختونخوا کا نمائندہ بننا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا