حکومت کی بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں 3.23 روپے اضافی سرچارج لگانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر 16 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی تھی۔ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کے لیے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp