8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کے ساتھ 1000 ایف سی، 1500 رینجرز اور پاکستان فوج کے جوان فرائض سر انجام دیں گے۔ شہریوں کی حفاظت اور پُرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی۔
مزید پڑھیں
انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عام انتخابات 2024 سیکیورٹی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔
پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔
اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کے ساتھ 1000 ایف سی ، 1500 رینجرز اور پاکستان فوج کے جوان فرائض سر انجام دیں گے۔
شہریوں کی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 7, 2024
ترجمان کے مطابق ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
انتخابات قومی فریضہ ہیں۔ پولیس بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا کام کرے گی۔ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔