پی ٹی آئی کے روپوش رہنما فیصل جاوید منظرعام پر آگئے، قوم سے اہم اپیل

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما فیصل جاوید انتخابات سے ایک روز قبل منظر عام پر آ گئے ہیں۔

فیصل جاوید 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں، تاہم انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسوں میں شرکت کی تھی۔

نامعلوم مقام سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فیصل جاوید نے کہاکہ ہمارے کپتان عمران خان کو جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ہے، اس لیے آپ نے پاکستان اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا اور اب یہ قوم بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کرے گی۔

فیصل جاوید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنے لیے، پاکستان کے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کو جتوانا ہے کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی ساری زندگی قوم کے لیے وقف کی ہوئی ہے جس کے بدلے میں قوم نے صرف ایک ووٹ وقف کرنا ہے۔

فیصل جاوید نے اپنے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجنے کے بعد تحریک انصاف کے ذمہ داران کو تفصیل بھیجنی ہے جو تفصیل بتا دیں گے کہ آپ کے حلقے میں پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل 8 فروری کو ہوگی لیکن عمران خان انتخابی دوڑ سے باہر ہیں اور پارٹی نشان چھن جانے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟