لندن فوجداری عدالت متعدد دھماکوں سے گونج اٹھی، بجلی کا نظام معطل

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی دارلحکومت لندن کی اولڈ بیلی کورٹ ہاؤس میں یک بعد دیگرے دھماکوں کے بعد خالی کر لیا گیا ہے، دھماکوں کی وجہ سے علاقے سمیت اولڈ بیلی کی کئی عمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بدھ کو وسطی لندن میں اولڈ بیلی بلڈنگ کے قریب متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اولڈ بیلی یا سینٹرل کریمنل کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز ایک فوجداری عدالت ہے۔

دھماکوں کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا نظام درم برہم ہو گیا اور اولڈ بیلی سمیت کئی عمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اولڈ بیلی کے قریب ایک عمارت سے نکلنے والے کالے دھوئیں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اولڈ بیلی کورٹ کے قریب واقع ایک عمارت سے تقریباً 10 منٹ تک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد عمارت سے دھواں اٹھنے لگا۔

دھماکوں کے بعد کمرہ عدالت میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے عدالت کو خالی کرا لیا گیا۔ تاریخی عدالت میں جاری اہم سماعتوں میں سے ایک کونسٹینس مارٹن اور مارک گورڈن کیس کی سماعت بھی ہو رہی تھی، ان پر اپنے ہی بچے کے قتل کا الزام ہے۔

اولڈ بیلی کے عقبی حصے سے کالا دھواں اٹھتا دیکھا گیا

عمارت میں آگ لگنے سے اٹھنے والے دھویں کے فوری بعد کم از کم 5 آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شائد نک جانسن کا کہنا ہے کہ ’سینٹرل کریمنل کورٹ‘ اولڈ بیلی کے عقبی حصے سے کالا دھواں اٹھ رہا تھا اور اسے خالی کرانے سے پہلے اندر سے چمکتی روشنیاں بھی دیکھی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp