رویت ہلال کمیٹی کے لیے دم پخت ، تنقید کے بعد ٹینڈر منسوخ

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دم پخت کی فرمائش، حلوہ کی چاہت پر مبنی رویت ہلال کمیٹی کا خط وائرل ہونے پر منسوخ کر دیا گیا۔

ملک کے خراب معاشی حالات کے تناظر میں حکومت سطح پر بچت پالیسی کا اعلان ہوا تو وفاق کے بعد صوبوں کی حکومتوں نے بھی اسے اختیار کیا۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے اسی تناظر میں اعلان کیا تھا کہ سرکاری اجلاسوں کے لیے پانی کی بوتلیں نہیں خریدی جائیں گی۔

اسی دوران ایک سرکاری خط سوشل ٹائم لائنز پر شیئر ہوا جس میں چاند دیکھنے اور اعلان پر مامور رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گوشت کی خاص ڈش کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheLehaz/status/1634092271921426433

سوشل میڈیا صارفین کو حکومتی اعلان اور عمل میں تضاد دکھائی دیا تو ٹائم لائنز نے اس موقع کو نظرانداز نہیں کیا۔

کچھ صارفین نے اسے ’کھلا تضاد‘ قرار دیا تو دیگر اسے ’حکومتی سطح پر غیرسنجیدگی‘ سے تعبیر کرتے رہے۔

https://twitter.com/HasanRazaLhr/status/1634102910513496065

محمد حسن رضا نے سرکاری ٹینڈر کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں ’ دم پخت، چکن تکہ، حلوہ سمیت دیگر ڈشز شامل‘ کی گئی ہیں۔

شان خان ایڈووکیٹ نے ایک قدم آگے بڑھ کر اسے ’مال مفت دے بے رحم‘ جیسی صورتحال قرار دیا۔

تاہم سرکاری خط سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے ایڈمنسٹریٹر نے وی نیوز کا بتایا کہ فرمائشی پروگرام پر مبنی کھانے کا یہ ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp