پاکستان میں عام انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ بڑھانے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے ملک میں کام کرنے والی متعدد ملٹی نیشنل فوڈ کمپنیوں نے ووٹرز کے لیے مفت فوڈ آئٹمز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ کو آئس کریم کھانی ہو، کافی پینی ہو، برگر یا کھانے ہوں ہو تو بس نشان زدہ انگوٹھا دکھا ئیں اور مفت کھائیں۔
کراچی میں متعدد ریستوران نے بھی عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب کے طور پر مفت کھانا اور مفت مشروبات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوڈ کمپنیوں کی طرف سے اس اعلان کا مقصد پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ بڑھانا اور شہریوں کے اندر ووٹ ڈالنے کی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔
نشان زدہ انگوٹھا دکھائیں، مفت کھانا حاصل کریں
کمپنیوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے ثبوت کے طور پر صرف اپنا اِنک زدہ انگوٹھا دکھانا ہوگا۔ کمپنی مالکان کا کہنا ہے کہ ’ پاکستان کو ایک بہتر ملک بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس لیے ہر شہری کو باہر نکل کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔
نشان زدہ انگوٹھا دکھائیں، مفت آئسکریم کھائیں
کیبیز ایک فوڈ کمپنی ہے جس کے کراچی میں ریستوران بھی ہیں۔ یہ فوڈ کمپنی اور اس کے ریسوران سینڈوچ، اسنیکس اور آئس کریم تیار کرتے ہیں ۔ یہ 1979 میں قائم کی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر ایف ایٹ، کمرشل ایریا، ایم اے سی ایس، کراچی، سندھ میں واقع ہے۔
کمپنی نے پاکستان کے عام انتخابات میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی اپنے انگوٹھے پر ووٹ ڈالنے کے بعد’سیاہی کا نشان ‘ دکھائے گا، کمپنی اسے اپنی طرف سے مفت آئس کریم پیش کرے گی۔
جنسوئے کا 40 فیصد رعایتی کھانا دینے کا اعلان
اسی طرح فوڈ کمپنی جنسوئے نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے انگوتھے پر سیاہی کا نشان دکھائے گا اسے کمپنی کی طرف سے تمام کھانوں پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ یعنی رعایت دی جائے گی۔
جنسوئے چائنا کی ایک فوڈ کمپنی چین ہے جس کا آغاز کراچی میں ہوا، اس کے بھی ریستوران ہیں جہاں یہ زیادہ تر چینی کھانے فراہم کرتی ہے تاہم یہ ہر طرح کے پاکستانی کھانوں میں بھی یہ لاجواب ہے۔
ووٹ دیں، مفت اسنیکس گھر کی دہلیز پر پائیں
اپولو فوڈ ہولڈنگز ملائیشیئن فوڈ کمپنی ہے جس نے پاکستان کے اندر بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ یہ فوڈ کمپنی مختلف قسم خوراک سے متعلق مصنوعات تیار کرتی ہے، جیسے ٹیڈبٹس اور سنبرسٹ چاکلیٹ کنفیکشنری مصنوعات، کمپاؤنڈ چاکلیٹ اور مختلف کیک کی تیاری میں سب سے مشہور ہے۔ کمپنی نے پاکستان کے عام انتخابات کے لیے اعلان کیا ہے کہ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے بعد ’نشان زدہ ‘ انگوٹھا دکھائیں اور گھر پر مفت اسنیکس حاصل کریں۔
کافی واگیرا کا مفت کافی پیش کرنے کا اعلان
اسی طرح کافی تیار کرنے والی کمپنی واگیرا (سی ڈبلیو) پاکستان میں ایک بہترین کافی چین ہے جو سنگل اوریجن اور عربیکا کافی پیش کرتی ہے۔ سی ڈبلیو ناشتہ اور مٹھائیاں بھی تیار کرتی ہے، اس کی ایک کیفے ایپ بھی ہے جو صارفین کو پوائنٹس کمانے اور ریڈیم کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔
’کافی واگیرا‘ نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کی وجہ سے کمپنی کے بیشتر پوائنٹس بند رہیں گے سوائے مال سپلائرز کے، تاہم 9 فروری کو کسی بھی کافی واگیرا شاپ پر اپنا ’اِنک زدہ ‘ انگوٹھا دکھا کر آپ مفت بی ون۔جی ون حاصل کر سکتے ہیں۔