وزارت داخلہ نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنا شروع کر دی ہے جب کہ ملک بھر میں جلد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ملک کے جن علاقوں میں جزوی طور پر موبائل سروس بحال کر دی گئی ہے ان میں راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بھکر اور سرگودھا شامل ہیں۔
درج ذیل علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے:
بھکر، سرگودھا، رالپنڈی ڈویژن: ٹیکسلا، گوجر خان چکری،، بلوچستان: لورالائی، سبی، جھل مگسی
سندھ: پورے صوبے سوائے ملیر اور کراچی کے#Elections2024— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) February 8, 2024
بلوچستان میں لورالائی، سبی، جھل مگسی، صوبہ سندھ میں پورے صوبے سوائے ملیر اور کراچی کے، موبائل سروس بحال کر دی گئی ہے۔