الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے 11 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 11 حلقوں کےغیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ختم ہونے کے  9 گھنٹے 50 منٹ گزر جانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پتخونخوا کے صرف 2 حلقوں کا اعلان کیا تاہم بعد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر  خیبر پختونخوا کے مزید 9 حلقوں کے انتخابی نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔

کے پی کے 76 سے آزاد امیدوار سمیع اللہ کامیاب

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث نتائج بنانے میں مشکلات آ رہی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کو جن 4 حلقوں سے باقاعدہ نتائج موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق پی کے 76 پشاور 5  سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں سے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کے پی کے 4 سوات 2 سے علی شاہ کامیاب

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا پی کے 4 سوات 2 سے بھی آزاد اُمیدوار علی شاہ 30,022 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار خان رہے انہوں نے 12,514 ووٹ حاصل کیے۔

کے پی کے 6 سوات 4  سے آزاد امیدوار فضل حکیم یوسفزئی کامیاب

اسپیشل سیکریٹری نے بتایا کہ دوسرا موصول ہونے والا نتیجہ بھی خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے6 سوات 4 کا ہے، جہاں سے فضل حکیم یوسفزئی نے 25 ہزار 330 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخاراحمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر  پر ہیں ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن کمیشن کو نتائج موصول ہوں گے میڈیا کو جاری کردیے جائیں گے۔

حلقہ کے پی کے۔ ٓ7 سوات۔ 5 سے آزاد اُمیدوار امجد علی کامیاب

اسی طرح خیبر پختونخوا کے حلقہ کے پی کے۔ ٓ7 سوات۔ 5 سے آزاد اُمیدوار امجد علی 25,129 ووٹ لے کر پہلے نمبر جب کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے حبیب علی شاہ 13,917 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کے پی کے 77 پشاور 6  سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی کامیاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30,544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے دالدار خان رہے، انہوں نے 2,090 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کے پی کے 25 بونیر۔1 سے آزاد امیدوار ریاض خان

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی غیر حتمی نئائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ کے پی کے 25 بونیر۔1 سے آزاد امیدوار ریاض خان نے 28,490 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے فضل غفور 12, 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کے پی کے 26 بونیر۔2 سے آزاد امیدوارسید فخر جہان

خیبر پختونخوا پی کے 26 بونیر۔2 سے بھی الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارسید فخر جہان نے 26,782 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ جماعت اسلامی کے ناصر علی 15,216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 34 بٹگرام۔1 سے آزاد امید وار زبیر خان کامیاب

اسی طرح خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 34 بٹگرام۔1 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امید وار زبیر خان 13,501 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ  تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے محمد نعیم خان 11,315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

کے پی کے۔45 ایبٹ آباد 4 سے آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی

اسی طرح حلقہ کے پی کے۔45 ایبٹ آباد 4 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50,143 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ارشد 27,498 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے ہیں۔

حلقہ کے پی کے۔3 سوات۔1 سے ٓزاد امیدوار شرافت علی کامیاب

خیبرپختونخوا کے حلقہ کے پی کے۔3 سوات۔1 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شرافت علی 25,170 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جہانگیر 11,774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ کے پی کے۔65 چار سدہ۔4 سے آزاد امیدوارفضل شکور خان کامیاب

اسی طرح خیبر پختونخوا کے حلقہ کے پی کے۔65 چار سدہ۔4 سے بھی آزاد امیدوارفضل شکور خان 43,103 ووٹ لے کر پہلے جب کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے محمد احمد خان 18,266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp