نیشنل’آئی ایم ڈے‘: خود کی دیکھ بھال کے 9حیرت انگیز طریقے جو آپ کی ذات میں پھر سے جان ڈال دیں گے
آج کی تیزرفتاردنیا میں لوگوں کا خود کوتوجہ نہ دے پانا ایک عام سی بات ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے ذہن تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ روزانہ خود کو کس طرح تازہ دم رکھ سکتے ہیں۔
نیشنل ’آئی ایم ڈے‘ہر سال مارچ کے دوسرے اتوارکو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو خود کی دیکھ بھال کرنے اور اپنے لئے کچھ وقت وقف کرنے کی ترغیب دینے کے لئے منایا جاتا ہے۔
یہ تو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اکثر ہی سنتے ہیں کہ چوٹ کا زخم تو بھر جاتا ہے لیکن کسی کے بولے جانے والے الفاظ سے جو چوٹ انسان کو پہنچتی ہے وہ زخم کبھی نہیں بھرتے۔ الفاظ ہماری شخصیت پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں۔
دراصل’آئی ایم‘(میں ہوں) کے الفاظ ہماری زندگیوں میں مثبت پہلو کو بھی اجاگر کر سکتے ہیں اور منفی پہلو کو بھی،یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم خود کو کس انداز میں دیکھتے ہیں؟
جیسے میں ایک فاتح ہوں،میں ایک طاقت ور ہوں جیسے الفاظ سے یقیناًہمیں اُمید اور حوصلہ ملتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس میں ایک ناکام انسان ہوں،میں اس کے قابل نہیں ہوں، جیسے الفاظ جب ہم خود کے لئے استعمال کرتے ہیں تو یہ ہماری عزت نفس کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
اپنی دیکھ بھال خود کرنا،خود کو سمجھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے،مگر آج کی تیز رفتار دنیا میں لوگوں کا خود پر توجہ نہ دے پانا یا خود سے رابطہ منقطع کر لینا ایک عام بات ہے۔جس کے نتیجے میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔
یہ تناؤجب ہمارے اندرمہینوں یا سالوں تک جمع ہوتا رہتا ہے تو ہم پریشانی،ڈپریشن اور گھبراہٹ جسیے ذہنی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اگر ہم اپنی ذات سے اچھی طرح واقف ہوں گے،خود کو پہچانتے ہوں گے توہم اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے منفی خیالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اپنی توجہ مثبت چیزوں کی طرف مرکوز کر سکتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سینئر سائیکیٹرسٹ ڈاکٹر جیوتی کپورنے
خود کی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے چند باتیں بتائیں جو جو ہماری توانائی کو بحال رکھنے میں مدد کریں گی۔
1۔ روز مرہ کام میں وقفہ

دن بھر کام کے دوران باقاعدگی سے وقفہ لینے سے ہماری پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ بعض صورتوں یا معاملات میں وقفہ لینا ہمیں دباؤن والی کیفیت سے دور لے جاتا ہے۔
چاہے آپ گھر پر ہوں یا کام والی جگہ پر ،5سے10منٹ کا وقفہ آپ کے ذہن کو کلئیر کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور آپ کی توجہ کو دوبارہ مرکوزکرسکتا ہے۔اس طرح آپ کسی بھی مسئلے کو نئے انداز اور زاویے سے دیکھ سکتے ہیں۔
2۔ سانس لینے کی تکنیکیں سیکھیں۔

سانس لینے کی تکنیک ایک تو ہماری صحت کے لئے اچھی ہے دوسرا ہمارے صبرکے پیمانہ کو بڑھانے میں ہمارے لئے مددگارثابت ہوتی ہیں۔
ایک گہرا سانس لیں اور اسے 5سیکنڈ تک روکے رکھیں اب آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیں اور دوسری سانس لینے سے پہلے 5سیکنڈ کا وقفہ لیں،سانس باہر نکالتے وقت
آپ یہ تصور کریں کہ آپ اپنے ذہن سے تمام منفی سوچ کو بھی باہر نکال رہے ہیں۔اس عمل کو کئی منٹ تک دہرائیں آپ خود کو پر سکون اور توانا محسوس کریں گے۔
3۔ بھرپور نیند

بھرپور نیند آپ کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
4۔ ورزش

ورزش ہمارے بڑھتے ہوئے تناؤ اور اضطراب کی کیفیت کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے اسی لئے اپنے آپ کو کم از کم 30منٹ روزانہ ورزش کرنے کا عادی بنائیں،یا روزمرہ معمولات سے جتنا وقت آپ ورزش کے لئے نکال سکتے ہیں نکالیں۔
5۔ صحت مند غذائیں کھائیں

صحت مند غذائیں ہمیں زیادہ توانائی فراہم کرنے اور توجہ مرکوز کرنے میں ہماری مدد کرسکتی ہیں۔ پھل ،سبزیاں،ہر قسم کا اناج اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں۔
6۔ ذہن سازی کی مشق کریں

ذہن سازی کی مشق کرنے کے لئے روزانہ چند منٹ نکالیں۔آپ یہ یوگا یا صرف گہری سانسیں لے کر اور موجودہ لمحے پر توجہ مرکوز کر کے کر سکتے ہیں۔
7۔ خود سے پیار کریں

خود سے پیار کرنے کی کوشش کریں اور یہ نہ بھولیں کہ اپنے خاندان کے لئے آپ بہت خاص ہیں۔
8۔ گھر سے باہر وقت گزاریں

فطرت مین وقت گزارنا تناؤ کو کم کرنے اور آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
9۔ دوسروں کے ساتھ وقت گزاریں

ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ کو عزیز ہوں،ایسا کرنے سے آپ کے مزاج میں بہتری آئے گی اور خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے۔
















