فلوریڈا: کھدائی کے دوران دوسری جنگ عظیم کا 450 کلو وزنی بم برآمد

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر کالج میں کھدائی کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دور کا ایک غیر فعال بم برآمد ہوگیا۔

ہرنینڈو کاؤنٹی شیرف کے بروکس ول میں ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج کی تعمیر کے دوران مزدورں کو زمین میں دبا ایک بم ملا جو دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا ہے۔

شیرف نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے آنے سے قبل تقریباً ڈیڑھ میل کا علاقہ خالی کرالیا تھا اور ملحقہ سڑکیں بھی بند کرادی تھی تاہم ماہرین نے معائنے کے بعد اسے غیر فعال قرار دیا۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ کہ وہ ایک مارک 65 بم ہے جو 450 کلو سے زیادہ وزنی اور دوسری جنگ عظیم کے دور کا ہے۔ شیرف  ٹمپا میں میک ڈیل ایئر فورس بیس کے عملے کے ذریعے بم کو ناکارہ بنایا جائے گا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران فوجیوں نے ہوائی اڈہ بنانے سے پہلے اس اراضی پر قبضہ کر لیا تھا۔ ہوائی اڈے کوجنگی جہازوں کی تربیتی مشقوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp