جماعت اسلامی نے الیکشن نتائج کو ‘انتخابی دہشتگردی’ قرار دے کر مزاحمت کا اعلان کردیا

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے ابھی تک بھی مکمل نتائج سامنے نہیں آسکے، اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے مینڈیٹ پر ڈاکا نامنظور کے نعرے لگائے جارہے ہیں، جبکہ پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی خواتین بھی مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کی خواتین کی جانب سے مینڈیٹ پر ڈاکا نامنظور کی نعرے بازی کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بھی نمائش چورنگی سے صوبائی اسمبلی تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرین کو الیکشن کمیشن آفس جانے سے روکا جائے گا۔ امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں۔ اب تک 4 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp