ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ٹینس پلیئراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی ایف ہیڈکوارٹر میں ہونے والے الیکشن میں انہوں نے اپنے مخالف میجر جنرل (ر) اصغرنواز کو 8-7 سے شکست دی۔

اعصام فیڈریشن کی صدارت پر فائز ہونے والے پہلے فعال ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی تقرری چار سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے اور وہ سلیم سیف اللہ خان کی جگہ یہ کردار ادا کریں گے۔

الیکشن کمشنر سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی کی زیرنگرانی ہونے والے انتخابات میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جبکہ عارف قریشی خزانچی منتخب ہوئے۔

اعصام بطور پی ٹی ایف صدر مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، حمید الحق

ڈیوس کپ کے سابق کپتان، کوچ اور سابق قومی چیمپیئن حمید الحق گزشتہ ماہ اعصام الحق کی متوقع کامیابی سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ اعصام بطور صدر پی ٹی ایف مفادات کے تصادم کا باعث ثابت ہوں گے۔

حمید الحق کے مطابق یہ اچھا لگتا ہے کہ ایک ٹینس کھلاڑی پاکستان کی ٹینس میں تبدیلی لا سکتا ہے، لیکن اعصام کے معاملے میں یہ خیال خام ثابت ہو سکتا ہے۔

حمید الحق کے مطابق اعصامACE  اکیڈمی کی نگرانی بھی کر رہے ہیں، اس لیے ان کا ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ذمہ داریاں نبھانا مشکل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp