منیب بٹ اب فیملی تقریبات کو محدود کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمن خان اور منیب بٹ کی 2018 میں ہونے والی شادی نے بڑے پیمانے پر مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی، جس کی متعدد شاندار تقریبات منعقد ہوئیں۔

شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام معروف پاکستانی شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

ایمن اور منیب کی شادی کی ان تقریبات کو بھی بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور مداحوں کی جانب سے اسے غیر ضروری اور فضول خرچی سے بھی تعبیر کیا۔

مداحوں نے ان غیر ضروری تقریبات میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ایمن بٹ اور منیب بٹ اکثر اپنی شاندار شادی کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں منیب بٹ اعتراف کر رہے ہیں کہ اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ اپنی زندگی میں ہونے والے 2 واقعات یا چیزوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ 2 واقعات کون سے ہیں تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے وہ پری انجینیئرنگ کا انتخاب نہیں کریں گے کیونکہ یہ ان کے لیے بہت مشکل تھی جس کی وجہ سے وہ اس میں ناکام رہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اب وہ شاندار شادی نہیں کریں گے۔

وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کی دوبارہ شادی ہوتی ہے تو وہ شادی کی تقریبات کے طریقے کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ میں شادی کی بے شمار تقریبات نہیں کروں گی اور اپنی شادی پر زیادہ پیسہ بھی نہیں خرچ کروں گا کیونکہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان میں معاشی صورتحال بھی بدترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ مشکل سے اپنی روزی روٹی اور دیگر اخراجات کا انتظام کر رہے ہیں، تو ایسے میں، میں جشن کیسے مناؤں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب میں نے اپنے زندگیاں میں خوشیاں منانے کے لیے ایونٹس کو کم کر دیا ہے۔ بچوں کی سالگرہ منانا ایک الگ بات ہے لیکن اب ہم بہت بڑی تقریبات نہیں کرتے ہیں، اب ہم سادہ تقریبات کے قائل ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp