جنوبی وزیرستان: نومنتخب رکن قومی اسمبلی کے گھر کے باہر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان میں قومی اسمبلی کے نومنتخب رکن زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں اور واقعے میں مزید اموات کا خدشہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹارگٹ نومنتخب ایم این اے زبیر وزیر نہیں تھا، ہدایت اللہ نامی شخص کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو جاں بحق ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زبیر وزیر این اے 42 جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے ہیں۔

نومنتخب ممبر اسمبلی نے 20 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp