دبئی میں دنیا کے پہلے تیرنے والے فائرفائٹنگ اسٹیشن کا افتتاح

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں دنیا کے پہلے فلوٹنگ فائر اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جدید فائراسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔

 

آبی فائرفائٹنگ اسٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ

انہوں نے مزید بتایا کہ آبی فائرفائٹنگ اسٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائرفائٹنگ کے آلات سے لیس اسپیڈ بوٹس اور واٹراسکوٹرز بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp