انڈر19 ورلڈکپ 2024فائنل: آسٹریلیا بھارت کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی کے ویلومور پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو با آسانی 79 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ

فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹننگ  کا فیصلہ کیا اور بھارت کو جیتنے کے لیے 254  رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی بیٹننگ

آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو انکے اوپننگ بیٹر سیم کونسٹاس صفر رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جس کے بعد دوسرے اوپننگ بیٹر ہیری ڈکسن اور کپتان ہیوج ویب جن نے انکی اننگز کو سہارا دیا۔

ہیری ڈکسن 42 جبکہ ہیوج ویب جن 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے، دیگر کھلاڑیوں میں ہرجاس سنگھ 55 ، ریان ہکس 20، راف میکملن 02، چارلی اینڈرسن 13، رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اولیور پیک 40 اور ٹام سٹرایکر 8 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی بولنگ

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 38 رنز دے کر 3، نمان تواری نے 63 رنز دے کر 2، سومی پانڈے نے 41 رنز دے  کر ایک اور مُشیر خان نے 46 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی بیٹننگ


بھارت کی جانب سے ادھرش سنگھ 47، مُشیر خان 22 جبکہ موروگن ابھیشیک 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بھارت کے 7 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، اوپنر ارشن کُلکرنی 3، کپتان اُدھے سہارنگ 8، سچن داس 9، پریانشو مولیا 9، اراولی اویناش صفر، راج لمبانی صفر جبکہ سومی پانڈے دو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی بولنگ

آسٹریلیا کی جانب سے ماخلی بیئرڈ مین اور راف میک میلن نے 3،3 جبکہ کالم وٹلر نے2 اور چارلی اینڈرسن اور ٹام سٹریکر نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا نے مجموعی طور پر چوتھی  مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے1988، 2002 اور 2010 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp