شہرِ اولیا ملتان جہاں سوہن حلوے کے حوالے سے مشہور ہے، وہیں اس شہر کے کھانے بھی کسی سے کم نہیں۔ ملتان شہر کے دل گھنٹہ گھر میں واقع نوید بریانی کی قدیمی دکان اپنے آپ میں ایک کہانی ہے۔
1973 میں یہ کاروبار ایک ریڑھی سے شروع ہوا تھا اور اب یہاں صبح سے شام تک شہریوں کا رش لگا رہتا ہے۔ کوئی یہاں کے چاول کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی شامی کباب کے تعاقب میں یہاں کا رخ کرتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ چھوٹا سا کاروبار اب ایک برانڈ کی صورت اختیار کر چکا ہے، جہاں کا کھانا دیگر شہروں سے آئے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ مزید جانیں ملتان سے مہ جبیں عابد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔