ملتان کا مشہور پلاؤ نوید بریانی کے نام سے کیوں مشہور ہے؟

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرِ اولیا ملتان جہاں سوہن حلوے کے حوالے سے مشہور ہے، وہیں اس شہر کے کھانے بھی کسی سے کم نہیں۔ ملتان شہر کے دل گھنٹہ گھر میں واقع نوید بریانی کی قدیمی دکان اپنے آپ میں ایک کہانی ہے۔

 1973 میں یہ کاروبار  ایک ریڑھی سے شروع ہوا تھا اور اب یہاں صبح سے شام تک شہریوں کا رش لگا رہتا ہے۔ کوئی یہاں کے چاول کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی شامی کباب کے تعاقب میں یہاں کا رخ کرتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ چھوٹا سا کاروبار اب ایک برانڈ کی صورت اختیار کر چکا ہے، جہاں کا کھانا دیگر شہروں سے آئے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ مزید جانیں ملتان سے مہ جبیں عابد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp