پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 12 فروری پیر کو طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی کے تمام اراکین اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور حالیہ عام انتخابات کے بعد حکومت سازی پر بات چیت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری وفاقی دارالحکومت کے دورے کے دوران دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کے لئے پہلا باضابطہ رابطہ
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی سے حکومت سازی میں تعاون کیلئے بلاول ہاؤس پہنچ گئے
لاہور: صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور… pic.twitter.com/bFTAo6JOPW
— PPP (@MediaCellPPP) February 11, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفد نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں دونوں اطرف سے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی اس اہم ترین ملاقات میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے کہا تھا کہ وہ آج کی اس مشاورت میں ن لیگ کی تجاویز کو پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س میں رکھیں گے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔