آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں بارش کا امکان ہے؟

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی مغربی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، البتہ بلوچستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موشم خشک اور سرد رہے گا، تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات بھی ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

کراچی میں 12 سے 14 فروری تک مختلف علاقوں میں  ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہا؟

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

گزشتہ روز لہہ میں منفی 13، اسکردومنفی 09، کالام منفی08 ، استور منفی07، گوپس منفی 06، گلگت، چترال، سری نگر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بگروٹ اورہنزہ میں منفی درجہ حرارت 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp