مادھوری ڈکشٹ کی فلمی یادگاریں کب اور کتنے میں فروخت ہوئیں؟

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بالی وڈ اداکارہ، مادھوری ڈکشٹ نے اپنی فلموں میں ایک سے بڑھ کر ایک جوڑے اور لہنگے پہنے ہیں۔ چاہے وہ ’دیوداس‘ میں پہنا گیا لہنگا ہو یا پھر ’دھک دھک‘ گانے والی ساڑھی، مداحوں نے مادھوری کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے ملبوسات اور ان سے جڑی اشیا کو بھی پسند کیا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان سب چیزوں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو وہ کتنی قیمت پر فروخت ہوئیں تھی؟

’دھک دھک‘ گانے والی ساڑھی

مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیٹا‘ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ مادھوری کی فلم کے گانے میں پہنی ہوئی ساڑھی ہے۔ نارنجی رنگ کی ساڑھی نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔ مادھوری کی وہ ساڑھی 88 ہزار انڈین روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

’دیوادس‘ کا لہنگا

مادھوری اور شاہ رخ خان کی 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیوادس‘ اس وقت کے حساب سے سب سے مہنگی فلم سمجھی جاتی تھی، اس کی وجہ فلم کے شانداز سیٹ اور اداکاراؤں کے جوڑے اور زیورات تھے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم باکس آفس پر بہت کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

فلم کے گانے ’مار ڈالا‘نے خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔ گانے میں مادھوری نے کلاسیکل ڈانس کی مہارت کے ساتھ ساتھ سبز رنگ کے لہنگے سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے تھے، وہ لہنگا 3 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہوا تھا۔

’بیٹا‘ فلم کا پوسٹر

’بیٹا‘ فلم کی مشہور و معروف ساڑھی کے ساتھ ساتھ، اس فلم کے پوسٹر کے بھی بہت چرچے تھے۔ پوسٹر بہت زیادہ مہنگا نہیں تھا اور 1993 میں ایک نیلامی کے دوران 2500 انڈین روپے کا فروخت ہوا تھا۔

’ہم آپ کے ہیں کون‘ فلم کا پوسٹر

مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی، آج بھی یہ فلم مداحوں کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس فلم کا پوسٹر 4480 انڈین روپے میں فروخت ہوا تھا۔

’دیوداس‘ فلم کا پوسٹر

مادھوری کے ’مار ڈالا‘ گانے کے لہنگے کے ساتھ ساتھ دیوداس فلم کا پوسٹر بھی فروخت ہوا تھا اور اس کی قیمت 5600 انڈین روپے لگائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp