صحافیوں کے تحفظ سے متعلق از خود نوٹس کیس میں اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق سینیئر صحافی ابصار عالم پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ملزم حماد سلیمان نے پیسوں کے عوض فرانس میں مقیم افراد کی ایما پر حملے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے بقول شاہ نواز اور مرزا زین غیاث نے رقم بذریعہ بینک لی تھی۔
ملزمان کےخلاف 9 جون 2022 کو چالان جمع کرایا گیا تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ فرانس میں مقیم ملزمان کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینیئر صحافی اسد طور پر بھی حملہ شاہ نواز اور مرزا زین غیاث کی ایما پر کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری پر مزید تحیقیقات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
سینیئر صحافی مطیع اللہ جان سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ مطیع اللہ جان کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مطیع اللہ جان نے پولیس کو بیان میں کسی کو نامزد کیا نہ
CamScanner 02-10-2024 14.46 by Iqbal Anjum on Scribd
ہی کسی پر شک کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مطیع اللہ جان کیس میں مدعی کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سینیئر صحافیوں عامر میر اور عمران شفقت کی جانب سے اسلام آباد میں کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔