پی ڈی ایم 2 بننے نہیں جا رہی، رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ 5 سال سے انتخابی مہم چلا رہے تھے، سندھ کے عوام کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے اکثریت دلائی، پیر پگارا کے بیان پر افسوس ہے، انہیں جی ڈی اے نے استعمال کیا ہے۔

مراد علی شاہ کا موقف تھا کہ ان کی مخالف جماعتوں کو امیدوار نہیں مل رہے تھے، انتخابی حقائق کے ضمن میں پیر پگارا کو جھوٹ بتایا گیا، پیر پگاڑا جی ڈی اے کے ہاتھوں استعمال نہ ہوتے تو اچھا تھا، جی ڈی اے سے کہوں گا کہ اپنی شکست تسلیم کریں۔

مزید پڑھیں

’پیر پگاڑا کے امیدوار جو کہ ان کے تھے بھی نہیں ان کی دھاندلی کی وجہ سے ایک بندے کی موت ہوئی دوسرے کو ٹانگ میں گولی لگی، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں واقعات ہوئے جس پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں، آپ کہتے ہیں کہ بدمعاشی بھی کریں اور ایف آئی آر بھی نہ کٹے۔‘

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اگر اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں تو انہیں علم نہیں کہ زرداری صاحب سے ان کی کچھ اور بات ہوئی ہے، ایم کیو ایم کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہ سیاسی جماعتیں دیں گی نہ قومی ادارے اس کو تسلیم کریں گے۔

’بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے پاس پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے اب ایسا کیا ہو گیا کہ سب کچھ ان کے پاس آ گیا، ایم کیو ایم کے 15 سیٹیں جیتنے پر حیرت ہے۔‘

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ دھاندلی کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کریں گے کہ بحران پیدا ہو، پی ڈی ایم 2 بننے نہیں جا رہی، پیپلز پارٹی کے بغیر کسی کی حکومت نہیں بن سکتی، کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے بحران پیدا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp