عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے لیکن کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے، مریم نواز

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے لیکن کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے۔ فافن کو خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا جائزہ لینا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے’عمران خان جب مکافات عمل کا شکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انہیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انہوں نے جو باتیں کیں، اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے‘۔

مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ اس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’ہمیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں ثبوتوں کے ساتھ کافی شکایات موصول ہوئی ہیں، اپنے لوگوں کو ای سی پی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ فافن کو خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی