سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کی ملاقات کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی عمر فاروق بھی بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ تھے۔ سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ اور خواجہ عمران نذیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پربیرسٹر عقیل ملک کا شکریہ ادا کیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے ن لیگ کے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
Related Posts
صدر ن لیگ نےئ کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی خدمت کا راستہ اختیار کیا اور خوشی ہے کہ قائد نوازشریف کی امانت ان کے حوالے کردی۔
بیرسٹر عقیلنے کہا کہ میں پہلے بھی مسلم لیگی تھا اور اب بھی مسلم لیگی ہوں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے آزاد امیدوارکے طورپر جیتنے والے بیرسٹر عقیل ملک مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوچکے ہیں۔انہوں نے الیکشن میں چوہدری نثار اور غلام سرور خان کو شکست دی۔ بیرسٹر عقیل ملک این اے 54 راولپنڈی 3 سے 85 ہزار 912 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
امید رہے کہ انتخابات میں اذاد حیثیت میں جیتنے والے بیرسٹر عقیل ملک نے اپنی کامیابی کے فوراً بعد ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔