بابر اعظم کراچی سے شادی کررہے ہیں؟ زینب عباس کے سوال پر بابر اعظم کا جواب وائرل

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے میں 4 دن باقی ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج  پولو کرکٹ گراونڈ  لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ٹرافی کے ہمراہ تمام کپتانوں کا میڈیا کے ساتھ ایک سیشن ہوا جس میں کپتانوں نے کھل کر گپ شپ کی اس سیشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بابر اعظم سے ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان بابراعظم سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے جس کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ آپ کو میں اکیلے میں بتاؤں گا۔

دونوں قومی کرکٹرز کی گفتگو میں اینکر زینب عباس بھی شامل ہوئی اور انہوں نے کہاں کہ آج کل بہت شادیاں ہو رہی ہیں آپ کے ارد گرد جتنے بیٹھے ہیں سب شادی شدہ ہیں جس پر بابراعظم نے کہا کہ سب کی ہوگئی ہیں لیکن شکلیں بھی دیکھ لیں سب کی۔

اس کے بعد اینکر زینب عباس نے سلمان نصیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوچھ رہے ہیں بھابھی کراچی سے ہوں گی جس پر سلمان نصیر نے کہا کہ صحیح پہنچی ہیں آپ لیکن بابر اعظم نے اس بات پر مکمل خاموشی اختیار کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘