9مئی دوبارہ ہو یا 10 بار ہو عوام کو اس کا حق دلائیں گے، شیر افضل مروت

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی سے تؤرابطے کی کوشش کرتے رہے تھے۔

شیرافضل مروت نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کل شب تک مجھ سے رابطے کی کوشش کر رہے تھے،

شیر افضل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جو آپ کی سیٹیں ہیں وہ ضابطے کے مطابق واپس لے لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

شیرافضل مروت نے مزید دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چرانے والو کے ساتھ مل کر حکومت سازی نہیں کرسکتے۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیں گے، 9 مئی دوبارہ ہو یا 10 بار ہو عوام کا حق ان کو دلائیں گے۔

شیرافضل مروت کے مطابق شانگلہ میں امیر مقام کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار نے 64 ہزار،امیر مقام نے 45 ہزار ووٹ لیے، کے پی میں ہم سے 8 صوبائی اور 3 قومی حلقے چھینے گئے جبکہ بلوچستان میں ہم سے قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 23 حلقے چھینے گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق علی امین کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، علی امین کی تمام املاک قرق کی جاچکی ہیں،62 کے لگ بھگ مقدمات ہیں، پی ٹی آئی علی امین  کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان